ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شامی فوج پر عسکریت پسندوں کا حملہ، 42ہلاک

شامی فوج پر عسکریت پسندوں کا حملہ، 42ہلاک

Mon, 27 Feb 2017 11:16:38    S.O. News Service

دمشق ، 26؍فروری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)شام کے مغربی شہر حمص میں تعینات شامی فوج پر کیے گئے عسکریت پسندوں کے حملوں میں کم از کم بیالیس افراد مارے گئے ہیں۔ اس میں شامی حکومت کے دو سکیورٹی مراکز پر کیے گئے خودکش حملے بھی شامل ہیں۔ حملے کی ذمہ داری القاعدہ سے وابستگی رکھنے والے جہادی گروپ فتح الشام نے قبول کر لی ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ آج ہفتہ پچیس فروری کی صبح سے حمص کے قریبی علاقوں غوطہ اور ماہاتا میں کیے گئے خود کش حملوں کے بعد فریقین کے درمیان جھڑپ جاری ہے۔ شام کے حالات پر نگاہ رکھنے والے مبصر گروپ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق عسکریت پسندوں کے حملے میں شامی فوج کا ایک سینیئر افسر بھی ہلاک ہوا ہے۔


Share: